مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق آئی جی پولیس نے راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ کو ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت قرار دے دیا ہے۔ کلکتہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آئی جی پولیس مہاراشٹرا ایس ایم مشرف کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، آر ایس ایس کے کارکن دہشت گردی کے 13 مقدمات میں مجرم قرار دیئے جا چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے دہشت گرد 2007 میں حیدر آباد کی مکہ مسجد بم دھماکہ، 2006 اور 2008 میں میلا گاؤں میں ہونے والے بم دھماکوں اور سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکوں میں ملوث تھے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آر ایس ایس بھارت کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت ہے۔ ایس ایم مشرف کا کہنا تھا کہ بھارتی معاشرے میں عدم برداشت کا معاملہ تو بہت پہلے سے چلا آ رہا ہے بلکہ ماضی میں تو عدم برداشت کے آج سے بھی زیادہ بڑے بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن سمجھ نہیں آ رہا کہ معاملے کو ابھی کیوں اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے نظام کی خرابی ہے کہ آر ایس ایس جیسی انتہا پسندانہ سوچ رکھنے والی جماعتیں پروان چڑھتی ہیں اور پھر معاشرے میں اپنا اثرورسوخ بڑھا لیتی ہیں۔
آر ایس ایس بھارت کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت ہے، سابق آئی جی پولیس مہاراشٹرا
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق آئی جی پولیس نے راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ کو ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت قرار دے دیا ہے۔
News ID 1859883
آپ کا تبصرہ